کابل (رائٹرز) برطانوی خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق ایک افغان عہدیدار کے مطابق سانحہ پشاور میں ملوث ہونے کے شبے میں افغانستان سے گرفتار 5 پاکستانیوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے مشتبہ افراد کی فہرست کی فراہمی کے بعد پچھلے ہفتے ان 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب ان کے سانحہ پشاور میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔