گستاخانہ خاکے عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے:عبدالرﺅف فاروقی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرﺅف فاروقی نے کہا ہے کہ دیوبند مسلک مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تمام اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا اہتمام کریں۔ پاکستان کی طرح توہین رسالت کا قانون عالمی سطح پر بنایا جائے۔ یہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں دیوبند مسلک کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ کے مہتمم اعلیٰ مولانا پیر سیف اللہ خالد، بادشاہی مسجد کے امام مولانا ابوالخیر آزاد ، علامہ محمد یونس حسن، مولانا عاصم مخدوم اورمولانا مجیب الرحمٰن انقلابی سمیت دیگر علماءکرام موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن