قائم علی شاہ حکومت امن و امان میں ناکام ہو چکی، وزیراعظم سندھ میں مارشل لا لگوائیں: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سندھ میں مارشل لاء لگایا جائے، وزیراعظم مارشل لاء لگانے کیلئے صدر سے درخواست کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مارشل لاء نہیں لگانا تو شہریوں کو اسلحہ کے لائسنس جاری کئے جائیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے غیرمقبول فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ کراچی شہر میں ہلاکتوں پر جواب دینے کیلئے کوئی نہیں، معصوم شہریوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میں نے محلہ کمیٹیاں بنانے کیلئے کہا تھا، سندھ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...