جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نے ون ڈے میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری بنانے کے دونوں ریکارڈ توڑ دئیے، 31 گیندوں پر 100 رنز بنا ڈالے

جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقہ کے مایہ نازبلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز اور31 گیندوں پر سنچری سکور کی۔ انہوں نے پہلے سری لنکا کے جے سوریا کا 17 گیندوں پرنصف سنچری کاریکارڈتوڑدیاپھر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 36 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کورے اینڈرسن سے قبل یہ ریکارڈ ایک طویل عرصے تک پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ جنہوں نے 37 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جنوبی افریقہ نے ون ڈے میں اپنا سب سے زیادہ سکور 439 بھی بنا کر ریکارڈ قائم کیا تاہم کسی بھی ٹیم کی رف سے 434 رنز کا ریکارڈ بچ گیا۔ سری لنکا نے 434 رنز کا ریکارڈ بنا رکھا ہے۔ ڈی ویلیئرز نے 44 گیندوں پر 144 رنز بنائے انہوں نے 9 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...