اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروٹوکول خط کے حوالے سے تمام وزراء اور ایم پی ایز کو ہدایت جاری کر دی کہ عمران خان کو کسی بھی قسم کا پروٹوکول مہیا نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کے پی کے کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا تھا کہ ان کو کسی بھی قسم کا پروٹوکول مہیا نہ کیا جائے جس پر وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے تمام وزراء اور ایم پی ایز کو پروٹوکول دینے سے منع کر دیا ہے۔