قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 26 جنوری کو ہو گا

Jan 19, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں 17 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے‘اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12 ہزار، بی کو 10 ہزار اور سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 8 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں