لاہور (خبر نگار) وائس چیف آف ائیر سٹاف ائےر مارشل سہےل گل خان جو کہ سکِی فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بھی ہےں کی ہداےات پر پی اے اےف بےس کالا باغ مےں پہلی مرتبہ ورلڈ سنو ڈے کا انعقاد ہوا۔اس تقرےب کا مقصد لوگوں کو سرمائی کھےلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔پاک فضائیہ کا منصوبہ ہے کہ پورے ملک سے اس کھےل کے چاہنے والوں کو ےہاں لاےاجائے اور انہےں مفت تعلےم ،تربےت اور سکی کا سامان فراہم کےا جائے ۔ اس وقت تک سکِی فیڈریشن آف پاکستان کی 18 سکی اےسوسی اےشن ممبرز ہےں جس مےں گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان اسکاﺅٹس بھی شامل ہےں۔پاک فضائیہ نے نلتر میں 1.5کلو مےٹر لمبی چیئر لفٹ کی تنصیب کی ہے نلتر مےں اس نئی چیئر لفٹ کی تنصےب سے اس منفرد کھےل کو بہت مقبولےت حاصل ہو گی۔پاک فضائےہ نے سکی کے کھےل کو 1962 مےں پاکستان مےں نلترکے مقام پر متعارف کرواےا تھا جوکہ پائلٹ سنو سرواوئل ٹرےننگ کا بنےادی جز ہے۔ وقت کے ساتھ اس سہولت تک مقامی لوگوں کو بھی رسائی دے دی گئی۔1991مےں پاک فضائےہ کے تعاون سے سکِی فیڈریشن آف پاکستان کا قےام عمل مےں آےا جس کی وجہ سے اس کھےل کو مقبولےت حاصل ہوئی۔مزےدبراں ہر سال سکی کے مقابلے اور قومی چےمپےن شپ کا انعقاد عمل مےں آےا۔ ان مقابلوں مےں شرکت کے لئے پورے ملک سے سکئےرز پی اے اےف بےس نلتر پہچنے لگے۔تاہم اس کا سب سے زےادہ فائدہ نلتر اور اس کے گردونواح کے مقامی لوگوں کو پہنچا۔پاکستان کے مشہور سکئےرز محمد عباس اور محمد کرےم کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے جو کہ بالترتےب پچھلے دو سرمائی اولمپکس مےں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہےں۔تقرےب کے اختتام پر گروپ کےپٹن عبداللہ،بےس کمانڈر پی اے اےف بےس کالا باغ نے مختلف مقابلوں مےں کامےابی حاصل کرنے والے شرکاءمےں انعامات تقسےم کئے۔
پی اے ایف بیس کالا باغ میں پہلی بار ورلڈ سنوڈے کا انعقاد
Jan 19, 2015