بحرانبحران بحران،یہ ہے آج کا پاکستان،،پہلے عوام کو گیس اور بجلی کی قلت کی وجہ سے ذلیل و خوار ہونا پڑتا تھامگر اب ان کی جھولی میں ایک اور بحران ڈال دیا گیا ہے اور وہ ہے پٹرول کی قلت،گزشتہ سال حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی نوید سنائی تو عوام سمجھی کہ شاید اب انکے مسائل حل ہوجائینگےلیکن یہ سب خام خیالی ہی ثابت ہوئی،،،گزشہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول ایسا غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ،، صارفین "گاڑیوں کے آب حیات کی تلاش میں مارے مارے پھر رہےہیں لیکن پٹرول کا دیدار نصیب نہیں ہواگویا پٹرول نہ ہوا،،چودھویں کا چاند ہوگیا،چند مقامات پر جہاں پٹرول ہے وہاں لمبی قطاروں میں گھنٹوں لگنے کے بعد حکومت کا سستا کیا ہوا، پیٹرول دو سو سےچار سو روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہےاب عوام فریاد کرے تو کس سے کرے ؟ اب تو عوام ٹائر جلا کر احتجاج کرنے سے بھی ڈرتی ہے،،کیا معلوم کب پٹرول کی شکل نصیب ہو
پنجاب بھر میں پیٹرول بحران دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیاعوام پٹرول کی تلاش میں ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک مارے مارے پھررہے ہیں لیکن پٹرول کا نام ونشان نہیں اگر کچھ ہے تو وہ ہے،خواری
Jan 19, 2015 | 13:56