نامور گلوکارہ مہناز بیگم کے گائے يادگار گيت آج بھي کانوں ميں رس گھول رہے ہيں، ان کي دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

انیس سو اٹھاون میں کراچی میں پیدا ہونے والی مہناز بیگم کو گلوکاری کا فن ورثے میں ملا تھا، والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی نامور گلوکارہ تھیں۔ 1977 میں مہناز نے دورانِ تعلیم ریڈیو سے گلوکاری شروع کی اور بہت جلد لالی وڈ پر چھا گئیںمہناز بیگم سر چھیڑتیں تو یوں محسوس ہوتا جیسے کوئی کوئل نغمہ سراں ہو، کون سا راگ ہے جس میں انہوں نے نہ گایا ہو۔ غزل ہوياٹھمری ،کلاسيکی موسيقی ہو يا پاپ نوحہ ہو يا مرثیہ، انہیں ہر چيز ميں مہارت تھی اور ان کا اپنا ہی انداز تھا
 1970 کی دہائی ميں ریڈیو سے کیریئر کے آغآز کے بعد ہرطرف ان کے چرچے ہوگئے۔ مہناز بيگم نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے۔ ہم عصر گلوکار آج بھی ان کی گائيکی اور خوش مزاجی کو ياد کرتے ہيں۔جنوری 2013 کو مہناز کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی، لیکن ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں،
میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا

ای پیپر دی نیشن