تھرپارکرمیں موت کا راج جاری ہے، پانی کی کمی کے بعد غذائی قلت نےانسانی جانیں نگلنا شروع کردی ہیں، مٹھی کے اسپتال میں غیر تسلی بخش امداد اور علاج کے باعث ایک اور پانچ سالہ بچہ انتقال کر گیا ہے،دوسری جانب تھر کے باسی پانی اور غذا کے لئے اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں، جب کہ بیشتر دیہات خالی پڑے ہیں،مال مویشی بھی چارہ نہ ملنے سے بےحال ہیں،، بچوں کو سسکتا دیکھ کر والدین بے بس ہیں، بس یہی التجا ہے کہ انتظامیہ، دعووں اور وعدوں کو چھوڑ کر عملی اقدامات کرے اور موت کے خوفناک کھیل کو روکے،،