کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وسیم اختر 27 مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے موقع پر وسیم اختر بھی عدالت پہنچے۔ دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ وہ یکم فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔