کیمرون: مسجد میں خودکش دھماکہ‘ 4 نمازی جاں بحق‘ 2زخمی ہو گئے

یوانڈے (اے پی پی) شمالی کیمرون میں مسجد ہونے والے خودکش دھماکے میں 4نمازی جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ نگوئی چیوے میں ایک مسجد میں کیا گیا جس کے نتیجے 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ 5روز قبل اسی علاقے میں بوکو حرام کے حملے میں 12افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن