رواں برس آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں کوئی سیاہ فام اداکار یا ہدایت کار شامل نہیں ہے ۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ٹاپ آسکر ایوارڈز کیلیے کی جانیوالی نامزدگیوں میں صرف سفید فام اداکار اور فلم ساز شامل ہیں ۔ڈائریکٹر سپائک لی اور اداکارہ جیڈ پنکٹ نے اسے نسل پرستی اور تعصب قرار دیا ہے ۔سپائک لی کہتے ہیں کہ ایسا کیونکر ممکن ہے کہ اکیڈمی ایوارڈز کیلیے دو مسلسل سال کوئی ایک سیاہ فام بھی نامزد نہ ہو سکے جبکہ سیاہ فام اداکار ،اداکارائیں اور فلم ساز پہلے سے زیادہ تعداد میں دنیا بھر میں پرفارم کر رہے ہیں۔ کیا افریقہ میں فلمیں بننی بند ہو گئی ہیں ؟جیڈ پنکٹ کا کہنا ہے کہ فلم رائڈ الانگ ٹو میں سیاہ فام اداکاروں کی اداکاری بہترین ہے لیکن سٹار وارز کو اس پر ترجیح دی گئی۔سپائک لی اور جیڈ پنکٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ نے نسلی تعصب پر مبنی رویہ ترک نہ کیا تو وہ آسکر کا بائیکاٹ کر دینگے ۔آسکر کی تقریب اگلے ماہ لاس اینجلس میں ہونی ہے۔