گڑھی شاہو‘ شمالی چھاﺅنی میں کومبنگ آپریشن 24 اشتہاریوں سمیت 31ملزم گرفتار

لاہور( نامہ نگار) پولیس اور حساس اداروں نے گڑھی شاہو اور شمالی چھاو¿نی کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 24اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کو ٹارگٹ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی اور اسی سلسلے میں گڑھی شاہو میں ایس پی سول لائنز علی رضا کی نگرانی میں پولیس نے احمدیوں کی عبادتگاہ سے ملحقہ آبادی میں کومبنگ آپریشن کیا ۔جس میں پولیس نے 24 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ اسی طرح پولیس نے چھاو¿نی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے شراب کی درجنوں بوتلیں، اسلحہ اور نشہ آور اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...