لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ نے پنجاب کے دورے پر آئی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبات کے وفد سے گفتگو کے دوران بھائی چارے، ایثار، اخوت، اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے لیے سوچنا چاہیے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ خدمت، محنت، دیانت اور امانت کا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
بلوچ طالبات اور اساتذہ نے کہا شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے چند برس کے دوران غیرمعمولی ترقی کی ہے اور بلا شبہ وزیر اعلی شہباز شریف کی اپنے صوبے کے عوام کیلئے خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی انتھک محنت اور غیر معمولی رفتار سے منصوبوں کی تکمیل کو نہ صرف پاکستان بلکہ چین میں بھی سراہا جاتا ہے اور چین کی قیادت نے وزیر اعلی شہباز شریف کی تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کی رفتار کو ”پنجاب سپیڈ“ کا اعزاز دیا ہے“ -