چڑیا گھروں میں جانوروں، پرندوں کی تعداد میں کمی واضافہ ہوتا رہتا ہے: خالد عیاض خان

Jan 19, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے کہا ہے کہ صوبہ کے چاروں چڑیا گھروں اور 14 وائلڈلائف پارکس میں 6268 ممالیہ، پرندے اور رینگنے والے جانور موجود ہیں جن میں 45 اقسام کے 1350 ممالیہ جانور، 95 اقسام کے 4828 پرندے اور 11 اقسام کے 90 رینگنے والے جانور(Reptile)شامل ہیں۔ جانوروں اور پرندوں کی بریڈنگ اور اموات کے باعث ان کی تعداد میںکمی و اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

مزیدخبریں