مصر کے سابق فٹبالر محمد ابو بکر تریکہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

قاہرہ (سپوٹس ڈیسک ) مصر میں حکام کی جانب سے ماضی کے معروف فٹبال کھلاڑی محمد ابو تریکہ کو کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے ساتھ ان کے مبینہ روابط کے الزام میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔سابق فٹبال سٹار کے وکیل کے مطابق ابوتریکہ پر اخوان المسلمون کو مالی امداد فراہم کرنے کا الزام ہے۔مصر میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد جماعت قرار دیا گیا ہے۔وکیل کے مطابق فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن