لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 16کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا انڈر16ٹیم کو 3ٹونٹی میچوںکی سیریز میں کلین سویپ شکست دیدی ، تیسرے میچ میں پاکستا ن کے 137رنز کے تعاوب میں آسٹریلوی 8وکٹوں پر132رنز ہی بنا سکی ، محمد طحہٰ نے 4،آئرش علی،مہران ممتاز اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان جونیئر ٹیم ٹاس جیت کر 18.5اوورز میں 136رنز بنا کر آئوٹ گئی ۔ روحیل نذیر 57،زین بن فاروق36رنز بنا کر نمایاں رہے ۔آسٹریلوی ٹیم 8وکٹوں پر132رنز ہی بنا سکی ۔پاکستان کی جونیئر ٹیم نے آسٹریلوی جونیئر ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی دو ایک سے شکست دی تھی ۔چیئرمین پی سی بی شہریار نے جونیئر ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔