شیخ رشید کو مسلم لیگ ن نے ہڈی نہیں ڈالی: سعد رفیق میں خود نہیں مانا، خواجہ آصف‘سعد بڑے باپوں کے چھوٹے بیٹے ہیں: سربراہ عوامی مسلم لیگ

Jan 19, 2017

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے ان سے رابطہ قائم کیا تھا۔ میں نے انکار کر دیا مجھے وزیر بننے کا شوق نہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا خاندان چودھری شجاعت کے والد سے زکوۃ لیتا رہا‘ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بڑے باپوں کے چھوٹے قد بیٹے ہیں۔ شیخ رشید،خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کی جانے والی تنقید کا جواب دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے شیخ رشید کو ہڈی نہیں ڈالی۔ ہڈی ڈال دیتے تو آج مسلم لیگ ن میں ہوتے۔ وہ اسی لئے ہی چیخ رہے ہیں۔

مزیدخبریں