لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور میں دل کے مریضوں کو غیرمعیاری غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کی فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور کے میوہسپتال میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کی فروخت کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جو کہ وزیراعظم کو غیر قانونی طور پر سٹنٹس کی فروخت کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے سٹنٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ڈاکٹروں کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے گزشتہ رو ز چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی لاہور میں مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔