سی پیک پر بھارت کو پھر مروڑ اٹھنے لگے ‘چین کی اقتصادی پیش رفت ہمارے خلاف نہیں ہونی چاہئے: ایس جے شنکر

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کو سی پیک منصوبے پر پھر مروڑ اٹھنے لگے۔ نئی دہلی میں ’’رائے سینا ڈائیلاگ‘‘ کے عنوان سے ہونیوالی کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے راہداری منصوبے پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم چینی حکومت کو یہ سمجھانے اور یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت کا اقتصادی قوت بن کر ابھرنا چین کیخلاف نہیں اسی طرح چین کی اقتصادی ترقی اور پیش رفت بھارت کیخلاف نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کو ایک ممبر ملک (پاکستان) کی غیر سنجیدگی نے غیر مؤثر بناکر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے چین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے سٹرٹیجک نوعیت کے رابطوں سے پہلو تہی نہیں برتنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...