ٹانک(نامہ نگار) ایف سی قلعہ میں ایف سی اہلکارنے ڈیوٹی کے دوران سرکاری رائفل سے محوخواب ساتھی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم سرکاری رائفل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔سٹی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے گارت کمانڈر سید بادشاہ نے بتایا کہ گذشتہ شب اویس نامی سپاہی سرکاری ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رات گیارہ بجے بیرک سے فائر کی آوز آئی جاکر دیکھا تو رضوان نامی سپاہی خون میں لت پٹ پڑا تھا جبکہ سپاہی اویس سرکاری رائفل سمیت فرار ہورہا تھا زخمی رضوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نا لاکر دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔