سرگودہا :یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ وطالبات کی وزیراعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی۔ ڈسٹرکٹ لیول پر 23پوزیشن حاصل کر لیں۔ حتمی نتائج کے مطابق قرات میں شعبہ عربی کے ابوبکر نے پہلی، نعت میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے سیدّ حسن عارف نے پہلی، اُردو مباحثہ پوسٹ گرایجویٹ لیول میں شعبہ پولیٹیکل سائنس کی حانیہ نصیر نے پہلی ،شعبہ ذوالوجی کے انعام اللہ سلیمی نے تیسری، اُردو مباحثہ ڈگری لیول طلبہ میںلا کالج کے محمد علی ساجد نے پہلی اورذولقرانین نے دوسری، اُردو مباحثہ ڈگری لیول طالبات میں شعبہ کیمسٹری کی نبیلہ اکرم نے دوسری، انگریزی مباحثہ پوسٹ گرایجویٹ لیول میں شعبہ ذوالوجی کی فائزہ حمید نے پہلی ،شعبہ انگریزی کی حبیبہ خاتون نے تیسری، انگریزی مباحثہ انڈر گرایجویٹ لیول طلبہ میں لا کالج کے سیدّ ارتضیٰ عباس نے پہلی ،شعبہ انگریزی کے محمد عبداللہ نے دوسری ،انگریزی مباحثہ انڈر گرایجویٹ لیول طالبات میں شعبہ نفسیات کی کائنات عروش نے تیسری،اردو مضمون نویسی پوسٹ گرایجویٹ لیول میں شعبہ اردو کی سلمیٰ رانی نے دوسری، انڈرگرایجویٹ لیول طلبہ میں شعبہ کیمسٹری کے مسرور عباس نے پہلی اور خالد محمود نے دوسری، انگریزی مضمون نویسی پوسٹ گرایجویٹ لیول میں شعبہ قانون کی ہولہ شاہدنے پہلی، شعبہ انگریزی کے گوئل افضل نے دوسری،اردو تقریر پوسٹ گرایجویٹ لیول میں انجینئرنگ کالج کے عنصر عباس نے تیسری ،اردو تقریر طلبہ میں شعبہ انگریزی کے عبدالغفار نے پہلی ،انگریزی تقریر پوسٹ گرایجویٹ لیول میں شعبہ انگریزی کی انسہ ناصر نے پہلی ،طلعت حسین نے دوسری ،انگریزی تقریر ڈگری لیول طلبہ میں شعبہ ایجوکیشن کے اُسامہ یونس نے پہلی اور انگریزی مباحثہ ڈگری لیول طالبات میں شعبہ نفسیات کی عائشہ سیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔