وزیراطلاعات ونشریات سے اپیل

Jan 19, 2018

ہم پاکستانی عوام وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب سے گزارش کرتے ہیں کہ آئے دن معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات میں اضافہ ہی ہورہا ہے اور ہمارے اسلامی ملک کے مسلمان صحافی تشہیر میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے جبکہ قاتل اب تک گرفتارنہیں ہوا۔ آخر اس تشہیر اورCCTV کا کیا فائدہ آخر اس بچی کے ماں باپ کا کیا قصور ہے کہ وہ اتنی ذلت برداشت کریں پھرہمارے ٹی وی چینلز جن پر صبح ہوتے ہی اور رات گئے تک ناچ اورگانوں کے اور عریانی فحاشی اورانہی موضوعات پر بننے والے ڈرامے آخر کیا نتیجہ دیں گے اورہمیں کس حد تک گراوٹ کا شکار ہونا ہے۔ اتنے پیارے دین اسلام کو چھوڑ کر غیر مسلموں کے رہن سہن کو سیکھ کرجہنم رسید ہونے چلے ہیں۔ایسی منافقانہ زندگی پر تو اللہ نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی عذاب کا مزہ چکھائے گا حکومت سے دلی التماس ہے کہ تمام انڈین چینلز‘یو ٹیوب اور ہر طرح کی فحاشی کی حکومتی سطح پر روک تھام کی جائے اورزنا کی سزا کو عام کیاجائے اللہ ہمارا حامی وناصر۔ سکینہ وقار‘کراچی

مزیدخبریں