امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل میں امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے

Jan 19, 2018

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ کہا کہ افغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کے لئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس جنگ میں کہاں کھڑا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان دفاعی بجٹ کا 90فی صد امریکہ ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیں۔ گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔
امریکی ٹی وی

مزیدخبریں