عمران آمرانہ اور متکبر سوچ کے حامل ہیں جو چاہے کر لے نامراد ہی رہیں گے ‘ خواجہ سعد رفیق

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بدنیت اور بد دیانت عمران خان جو چاہے کر لے نامراد ہی رہے گا ،ایک مومن کا دوسرے پر لعنت بھیجنا گناہ ہے ، عمران شرع اور اخلاقیات سے نابلد ہیں ، آوارہ لڑکوں سی عادات کا حامل وزیر اعظم بننا چاہتاہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شکریہ لاہو ر ، لاہوریوں کی سیاسی دانش نے قادری ،زرداری ،منیازی سرکس مسترد کر دی ،سوا کروڑ کے شہر میں چند ہزار کا جلسہ ،خالی کرسیاں سیاسی مداریوں کا منہ چڑاتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مومن کا دوسرے پر لعنت بھیجنا گناہ ہے ،عمران شرع اور اخلاقیات سے نابلد ہیں ،آوارہ لڑکوں سی عادات کا حامل وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدنیت اور بد دیانت عمران ! جو چاہے کر لے نامراد ہی رہے گا ،دوسروں پر کیچڑ اچھال کر اپنے آپ کو دیوتا ثابت کرنا عمران کی فطرت ہے ، عمران آمرانہ اور متکبر سوچ کے حامل ہیں ،اپنے جھوٹوں پر عمران اللہ کریم کے حضور استغفار کریں ۔
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...