پا رلیمنٹ سے متعلق نازیبا الفاظ قومی حمیت کے منافی ہے ‘ اراکین اسمبلی متحدہ

Jan 19, 2018

کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے حق پر ست اراکین قومی اسمبلی نے گز شتہ روڈ مال روڈ پرہونے والے احتجا جی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خا ن اور عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کی جانب سے پا رلیمنٹ کے اوپر لعنت بھیجنے اور نا زیبا الفاظ پر اپنے افسو س کا اظہار کر تے ہوئے اسے قومی حمیت کے خلاف قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مشتر کہ بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہو ریت کی اساس اور عوامی نمائندگی کی عکا س ہو تی ہے اور کسی بھی پا رلیما نی جمہوری نظام میں پا رلیمنٹ سب سے بالا دست ادارہ ہو تی ہے لیکن انتہا ئی شرمنا ک بات ہے کہ آج ہم ایک ایسے ادارے کو گالیا ں دیرہے ہیں جو نہ صرف حکو متوں کو جنم دیتا ہے بلکہ ملک اور دنیا بھر میں پاکستانی قوم کی آواز ہے ، توجہ طلب امریہ ہے کہ آج جن رہنمائو ں نے اس ادارے کے خلاف غیر اخلا قی الفاظ ادا کئے ہیں وہ کل کس منہ سیاس پا رلیمنٹ میں جائیں گے ۔دریں اثنا ء متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کو ئٹہ میں دہشت گردوں کی خواتین پولیو ورکرز پرفائر نگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ورکرز ماں بیٹی کے جا ں بحق ہو نے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

ارکا ن اسمبلی متحدہ

مزیدخبریں