ملتان : سوائن فلو سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی، تعداد 24 ہو گئی

Jan 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایک اور مریضہ سیزنل انفلوئنزا سے دم توڑ گئی۔ مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق سوائن فلو سے متاثرہ لیہ کی 22 سالہ خاتون نے گزشتہ روز دم توڑا۔ مریضہ نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھی۔

مزیدخبریں