اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے پندرہ جنوری کو بغداد میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے جس میں اڑتیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ اور دہشت گردی کی ہر نوعیت اور قسم کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
پاکستان کا ترکی میں فوجی طیارے کے حادثے عراق میں دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس
Jan 19, 2018