نئی دہلی (این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ بھارت کیخلاف بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز نئی دہلی، حیدر آباد اور ممبئی سمیت کئی دوسرے بڑے شہروں اور ریاستوں میں نیتن یاہو کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں ’انسانیت کے قاتل نیتن یاہو جہاں سے آئے ہو وہیں دفع ہوجائو، ہم تمہیں بھارت کی سرزمین میں گوارا نہیں کرتے‘ کے نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسرائیلی وزیراعظم فلسطینیوں کے قاتل‘ دوستی نہ بڑھائی جائے‘ بھارت میں مظاہرے جاری
Jan 19, 2018