آستانہ (آئی این پی) قازقستان میں چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاںبحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد زندہ جل گئے۔ بدقسمت بس سے صرف5مسافر ہی بس سے نکلنے میں کامبیاب ہوسکے۔ ان افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔حادثہ اکتوبے کے علاقے میں واقع ضلع ارگز میں پیش آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ بس ازبک باشندوں کو سمارا، شمکنڈ روٹ سے روس لے جارہی تھی۔