ساجد کیانی کی خدمات آئی بی کے سپرد خالد خٹک کا نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن تبادلہ شاہد محمود اے ڈی بی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

Jan 19, 2018

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے آئی سی ٹی پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سمیت متعدد افسران کو تبدیل کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے احکامات کے مطابق پولیس گروپ گریڈ بیس کے او ایس ڈی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد خالد خٹک کی خدمات نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن کے حوالے، انیس کے ایس ایس پی (آپریشنز)ساجد کیانی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات انٹیلی جنس بیورو کے حوالے کر دی ہیں،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں تعینات پولیس گروپ گریڈ انیس کے افسر نجیب الرحمان بگوی کو آئی سی ٹی میں ایس ایس پی (آپریشنز)،آئی سی ٹی میں تعینات پولیس گروپ گریڈانیس کے کیپٹن(ر)محمد الیاس کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈائریکٹروفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور محمد سید کو فوری طور پر اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس گروپ گریڈ انیس کی نیشنل پاور پارکس مینجمینٹ کمپنی کی مینجر اینالسٹکس سارہ حیات کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس انور زیب کو تبدیل کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں وہ اب بدستور یہیں فرائض انجام دیں گے۔سابق سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کو اے ڈی بی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ ان کو اے ڈی بی میں ملک کے لئے مختص ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی آسامی پر نامزد کیا گیا۔

مزیدخبریں