0پاکستان جلد بیلسٹک اور کروز میزائل تجربات کا نیا سلسلہ شروع کریگا

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان جلد ہی بیلسٹک اور کروز میزائل کے تجربات کا نیا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔ ان تجربات کا مقصد، ملک کے میزائل پروگرام کی ترقی و توسیع سے متعلق تکنیکی پہلوئوں کا جائزہ لینا اور خطہ میں سلامتی کی صورتحال کے پس منظر میں طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن میزائلوں کے تجربات متوقع ہیں ان میں ٹھوس ایندھن سے چلنے والا شاہین ون اے شاہین دوم اور شاہین سوم بھی شامل ہیں۔ شاہین سوم پونے تین ہزار کلو میٹر تک روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کی وجہ سے، بحر ہند میں بھارت کے انتہائی جنوبی جزائر پر واقع فوجی اڈے بھی اب پاکستان کے نشانہ پر آ گئے ہیں۔ اس ذریعہ کے مطابق کروز میزائل بابر کے مختلف ماڈلز کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ ان تجربات کی بدولت، خطہ کے سٹریٹجک استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن