لاہور (نامہ نگار) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان نے ڈی ایس پی ماڈل ٹائو ن کو فرائض میں غفلت برتنے پرمعطل کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون نذر عباس کی تنخواہ بھی بندکرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے کچھ روز قبل لیاقت آباد میں فٹ بال میچ کے دوران بارہویں جماعت کے طالبعلم کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹائو ن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔