لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ شہبازشریف جناح ہسپتال میں ایک وارڈ میں گئے اور ایک زیر علاج بچی کو پیار کیا جس پر بچی مسکرا دی‘ وزیر اعلیٰ بچی کی مسکراہٹ پر خود بھی مسکرا دیئے اور انہوں نے بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے تالیاں بھی بجائیں۔