بہاولنگر (نامہ نگار) گنے کے کاشتکاروں کا نیشنل ہائی وے چنی گوٹھ کے قریب احتجاج۔ کاشتکاروں نے گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیاں چنی گوٹھ برج پر کھڑی کر دیں۔ مسافر کوچز، بسوں اور ٹرکوں کی کئی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کاشتکاروں نے الزام لگایا کہ شوگر ملز اور بروکرز مافیا وزن میں کٹوتی کر رہے ہیں۔ گنے کی خریداری سرکاری نرخ پر یقینی بنائی جائے۔
احتجاج