اٹک (نا مہ نگار ) نواحی علاقہ ڈھوک فتح میں گیس لیکج سے ہیٹر جلاتے ہو ئے آگ بھڑک اٹھی دو خواتین ایک بچہ اور ایک مرد زخمی تفصیلات کے مطابق شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ڈھوک فتح سرورروڈ پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب گیس لیکج سے کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی خاتون خانہ نے جیسے ہی ہیٹرکوتیلی سلگائی زورداردھماکہ ہواجس سے کمرے میں موجود دو خواتین شہناز بی بی،فرخ نواز،ایک بچہ عبدالہادی اورایک مرد محمد شعیب بری طرح جھلس گئے،ڈیڑھ سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔