گوجرخا ن (نامہ نگار)گوجرخان اتحاد گروپ کے رہنما حاجی محمد اصغرقریشی اور دیگر عہدیداران محمد خلیل قریشی محمد ریاض قریشی حبیب الرحمن اور عبدالرزاق نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان کو نظرا ندازکر کے کسی اور چھوٹی تحصیل کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا ضلع کیلئے گوجرخان میرٹ پر پورا اترتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار علی خان انتخابی جلسہ میں گوجرخان کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کریں ان رہنمائوں نے کہا کہ اب اگر ہمارے دیرینہ مطالبہ کو پذیرائی نہ بخشی گئی تو آمدہ عام انتخابات میں تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن بڑی شکست سے دوچار ہو سکتی ہے حاجی اصغر قریشی نے مزید کہا کہ اس اہم مطالبہ کیلئے پوٹھوہار پریس کلب کے صد رعامر وزیر ملک نے آواز بلند کی ہے جو لائق تحسین ہے گوجرخان کو ضلع بنوانے کیلئے پریشر گروپ کا قیام ضروری ے اور تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اگٹھاہونا چاہیے۔
ضلع کیلئے گوجرخان میرٹ پر پورا اترتا ہے،مشترکہ بیان
Jan 19, 2018