لاہور(پ ر)ہائیر نے مسلسل 9سالوں سے ہوم اپلا ئنسز کی فروخت میںتما م دوسرے برانڈز کو مات دے کر عالمی سطح پر اپنی دھاک جما دی ہے ۔تحقیقاتی ادارے یورو مانیٹر کے مطابق دنیا بھر میں ہو م اپلائنسز کی فروخت کے حوالے سے ہائیر اپنے 10.5 فیصد ما رکیٹ شیئر کے ساتھ سر فہر ست ہے اور اس طرح ہائیر کو اس دوڑ میں دوسر ے نمبر پر آنے والے برانڈکے مقابلے میں4.5فیصد کی نما یا ں برتری حا صل ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنو عات کی فروخت کے حو الے سے ہو م اپلا ئنسز کی مارکیٹ میںعالمی سطح پر نمبر 1رہنے کایہ اعزاز 2009سے ہائیر کے پاس ہے ۔یو رو میٹر کے جاری کر دہ 2017کے حالیہ اعداد و شما ر کے مطابق ہائیر ہو م اپلا ئنسز کی تمام اہم کیٹگریز کے مارکیٹ شیئر کے حوالے سے سر فہرست ہے ۔
ہائیر 9سال سے ہو م اپلائنسز میں دنیاکا زیا دہ فروخت ہونیوالا برانڈ قرار
Jan 19, 2018