لاہور( خصوصی نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے واضح کیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کرنے کے لئے ابھی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی، چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو کے انجینئر نے منصوبے کا 38 فیصد الیکٹریکل و مکینکل ورکس مکمل کرے کے علاوہ پٹری بچھانے کا کام بھی بڑی حد تک کرلیا ہے۔