اسلام آباد(اے این این )”اراکین اسمبلی کے عمران خان پر چڑھ دوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین شرمندہ شرمندہ نظر آئے“۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمرانخان کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر اراکین اسمبلی پی ٹی آئی چیئرمین پرچڑھ دوڑے اور دھواں دار تقاریر کرڈالیں ۔اراکین کی دھواں دار تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین شرمندہ شرمندہ سے نظر آئے جبکہ پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر بھی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پہلے کی طرح ہشاش بشاش نہیں تھے اور ان کے چہروں پر پریشانی صاف دکھائی دے رہی تھی ۔