لاہور (پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت حکیم حافظ فضل امین ہوا نیشنل کونسل طب کے ممبر حکیم راحت نسیم سوہدروی نے حکیم رفیق احمد صابر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی طبی، علمی، دینی، صحافتی اور سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے طبی دنیاایک بڑی شخصیت سے محروم ہوگئی ان کی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میںسید علی بخاری، حکیم نصراللہ ناصر، حکیم ارشد، حکیم اسرائیل اور حکیم اشرف نے شرکت کی۔ پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی اجلاس میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، پروفیسر حکیم سیّد عمران فیاض، پروفیسر حکیم افضل میو، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سلیم اختر ملک، حکیم طاہر خان، حکیم اسماعیل ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم عیسیٰ نذیری نے بھی اظہار تعزیت کیا
حکیم رفیق احمد صابر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: راحت نسیم سوہدروی‘ احمد سلیمی
Jan 19, 2018