لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے تخریب کاری و دہشت گردی کی وارداتیں کر رہی ہیں۔ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے درندوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوںنے جاں بحق ہونیو الے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کرا رہی ہیں: سیف اللہ خالد
Jan 19, 2018