لاہور (لیڈی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کوئٹہ میں دو خواتین پولیو رضا کاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں پولیو ورکروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔
کوئٹہ میں پولیو رضاکار خواتین کا قتل انتہا ئی قابل مذمت ہے: صائمہ شبیر
Jan 19, 2018