عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے: عبدالعلیم شاکر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس بادشاہی کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت اجتماع جامع مسجد رحمۃ اللعالمین سلطان پورہ میںمولانا عبدالحسیب کی صدارت میں ہوا ۔اجتماع میں قاری علیم الدین شاکر‘مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز ،حافظ اخلاق احمد سمیت کئی علماء نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعلیم الدین شاکر نے کہا عقیدئہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے۔

ای پیپر دی نیشن