لاہور( اپنے نامہ نگار سے)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے، پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور وطنِ عزیز کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان گلوبل فورم کے چیرمین امین خالد نے کہا ہے پاکستان کے سیاست دان اس وقت اپنی اپنی سیاست کررہے ہیں جبکہ ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جسے ملک کو درپیش خطرات کا درست ادراک ہو۔ گزشتہ دو دنوں پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں اور ملک کے اندر دہشت گردی کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن سے زائد فوجی جوانوں اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر سیاست دان حکومتیں گرانے، جرائم پر سیاست چمکانے اور عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں مگن ہیں۔