انٹرنیشنل الیون کا درہ پی ایچ کا بڑا کارنامہ ہے، اولمپئنز شہناز شیخ، ناصر علی

Jan 19, 2018

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) سابق اولمپیئنز شہناز شیخ اوررناصر علی نے طویل عرصہ10 سال بعد ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس تاریخی اقدام پر ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے وقت کے کامیاب ہاکی اسٹار شہناز شیخ نے کہا کہ ہاکی ہماری پہچان ہے۔ موجودہ فیڈریشن نے انٹرنیشنل الیون کی آمد ممکن بنا کر ایک مثالی کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کا انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا خوش گوار عمل ہوگا ۔سابق کپتان ناصر علی نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے جس طرح طویل عرصہ محنت کرکے ا س سیریز کو عملی جامہ پہنایااس سے ہمارے ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی راہ ہموا ر ہوگئی ہے۔ امید بے اب پاکستانی میدان آباد ہوں گے ا ور ومی کھیل اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا ۔

مزیدخبریں