تسلیم کرتا ہوں مال روڈ شو فلاپ تھا: نعیم الحق

Jan 19, 2018

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے تسلیم کرتا ہوں مال روڈ کاشو فلاپ تھا۔انہوں نے کہا جلسے کا مقصد ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا، مجموعی طور پر جو فیصلے کئے گئے، ان میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں، احتجاجی جلسے کا مقصد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ حاصل کرنا تھا، یہ ٹھیک ہے ہمارے کارکن اپنا جلسہ سمجھ کر نہیں آئے لیکن انصاف کے حصول کے لئے طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں استعفوں کے معاملے پر غور ہو گا، اسمبلی میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کبھی قانون سازی نہیں کی گئی، ختم نبوت کے حلف نامے میں ایسی ترمیم کی گئی جو اسلام کی روح کے منافی تھی۔

مزیدخبریں