بیٹوں نے میرے جعلی دستخطوں سے میرے مکان کی جعلی گفٹ ڈیڈ بنائی ،گورنر گلگت بلتستان

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار پولیس نے گورنر گلگت بلتستان سید غضنفر علی خان کی جانب سے دی گئی درخواست پر سیکٹر F - 6 / 4 میں اپنے مکان کی جعلی گفٹ ڈیڈ بنانے پر ان کے بیٹوں کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر نمبر23 / 18 درج کراتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے بتایا کہ سیکٹرایف سکس فور میں میرے مکان نمبر 47 کی میرے بیٹوں سلیم خان اور شہریار نے میرے جعلی دستخطوں سے جعلی گفٹ ڈیڈ بنائی جبکہ میں نے کبھی اپنے اس گھر کو کسی کو گفٹ نہیں کیا بلکہ میں نے تو اپنے بیٹوں کی جانب سے گالم گلوچ اور دھمکیوں سے تنگ آکر ان سے ملنا جلنا بھی کم کردیا تھا میرے بیٹوں نے کچھ روز قبل مکان کے حوالے سے میرے خلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا یہ دستاویزات میرے بیٹوں نے میرے جعلی دستخطوں سے فرضی اور من گھڑت سے بنائیں جبکہ میں نے اس مکان کو کبھی اپنے بیٹوں کیلئے گفٹ نہیں کیااستدعا ہے کہ میرے بیٹوں مسمی سلیم خان و شہر یار خان وغیرہ کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے کا مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے زیر دفعات 420 . 467 . 468 . 471 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن