تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن نثار احمد نثارکی رسم قل میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات،وکلائ، تاجروں کی شرکت

Jan 19, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن،مردآہن خان عبدالقیوم خان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے دست راست ،سی ای او سٹی لیب ڈاکٹر جمال ناصر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اور سٹی لیب کے ایم ڈی زبیر ناصر کے والد بزرگوارنثار احمد نثارکی رسم قل آج ادا کی گئی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے دعا کرائی جبکہ قاری نجم المصطفیٰ ،قاری محمد حسین نعیمی اور مولانا سید چراغ الدین شاہ نے خطاب کیا معروف نعت خوان حاجی عبدالرزاق جامی نے ہدیہ نعتؐ اور میاں محمد بخش ؒ کا کلام پیش کیا ۔دعائیہ تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر عرفان صدیقی ،گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا ،سابق نیول چیف، ذکا ء اللہ ،سینٹر سلیم ضیاء ،حافظ عثمان عباسی مشیر ِوزیر اعظم ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ،صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور، سعید مہدی، سویٹ ہومز کے زمرد خان،حاجی وحید شیخ ، بیرسٹر عابد وحید شیخ ،حاجی نواز کھوکھر،افضل کھوکھر،ڈاکٹر وسیم شہزاد،ملک مدثر ،ملک عشرت باری، راحت مسعود قدوسی، مولاناعبدالمجید ہزاروی ،بیرسٹر دانیال چوہدری،میئر سردار نسیم ، ،راجہ حنیف، زاہد بختاوری ،سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں،وکلائ، تاجرتنظیموں کے عہدیداران ،عمائدین شہر و مختلف مکاتب فکر سے تعلق ر کھنے والی شخصیات شامل تھیں۔آخر میں مرحوم نثار احمد نثار کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ،اور ان کی تحریک پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزیدخبریں